تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک مزاحمت حماس کی سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ھنیہ مصری عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کے روز قاہرہ پہنچ گءے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ھنیہ کی سربراہی میں فلسطین میں متعدد سیاسی اور زمینی امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اعلی سطحی وفد قاہرہ پہنچا ۔
وفد میں حماس کے ناءب سربراہ صالح العاروری اور اسکی سیاسی بیورو کے چھ ارکان شامل ہیں۔