جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس سے 30 سے زیادہ گرفتاریاں

منگل 1-جون-2021

قابض صہیونی فوجیوں نے سوموار کی رات اور منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاری کی کارواءیوں کا آغاز کیا۔

رام اللہ میں قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں  بیت ریما قصبے پر چھاپہ مارا اور علی البرغوثی اور جاداللہ البرغوثی کو گرفتار کر کے نامعلوم حراستی مرکز لے گءے۔   یوسف علان کو رام اللہ کے مغرب میں بیت آر قصبے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرا قصبے پر ہلہ بولا اور پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں صہیونی فوجیوں نے 28 سالہ صالح منصور کو شہر کے مشرقی علاقے میں اسکے گھر پر ہلہ بولنے کے بعد گرفتار کیا۔ صہیونی فوجیوں نے پتھراو کرتے  نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برساءیں ۔

قابض صہیونی فوجیوں نے شہر میں شویکہ کے آس پاس کے علاقوں پر  ہلہ بولا  اسعد فریج اور عبود ابو عیسیٰ کو گرفتار کرلیا۔

جینن میں قابض صہیونی فوجیوں نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق  قیدی مهنا الشرقاوي کو  جینن کے جنوب میں  الزبابدہ شہر سے گرفتار کیا۔

طوباس میں اسراءیلی فوجیوں نے طوباس کے مشرق میں تياسير شہر پر حملہ کیا اور منیر دبیک کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا۔

1948  کی مقبوضہ اراضی میں  کفر کنا شہر میں اسرائیلی پولیس نے 12 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی