فلسطینی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کھاد اور کیڑے مار ادویات اور اسپرے تیار کرنے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سنگین ماحولیاتی بحران جنم لے سکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے گوداموں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی بحران جنم لینے کا اندیشہ ہے۔
غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں وزارت زراعت کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی غزہ میں زرعی شعبے سے متعلق اشیا جس میں کیڑے مار اسپرے اور کھاد شامل ہے کی کمپنی کے مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے بیت لاھیا کے مقام پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرنقصان ہوا ہے۔ پریس کانفرنس کے موقعے پر سیکرٹری زراعت ابراہیم القدرہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے چند روزہ بمباری کے دوران فاسفورس بن گرائے جس کے نتیجے میں گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی اور بڑے گوداموں میں موجود بڑے مقدار میں سامان جل کر راکھ ہوگیا۔