جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی راکٹ حملوں میں زخمی یہودی آباد کار خاتون ہلاک

منگل 25-مئی-2021

گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی بمباری کے جواب میں کیے گئے راکٹ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی یہودی آباد کار خاتون ہلاک ہوگئی۔

عبرانی اخبار’ہارٹز’ کی رپورٹ کےمطابق فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والی اسرائیلی خاتون کی ہلاکت کے بعد ‘سیف القدس’ معرکے میں ہلاک ہونے والے آباد کاروں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست میں ہونے والی تباہی کے مناظر عبرانی میڈیا میں آتے رہے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے آباد کاروں کی تعداد اسرائیل کے سرکاری اعلانات سے کہیں زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 مئی 2021ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کی۔ 21 مئی کی شب تک جاری رہنے والی بمباری کے نتیجے میں 279 فلسطینی شہید اور 8900 زخمی ہوئے۔شہدا  میں 69 بچے، 40 خواتین اور 17 بزرگ شہری شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی