اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ روز لاکھوں شہریوں نے فلسطینی قوم کی حمایت اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تہران میں ہونے والے اس ملین مارچ میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور القدس کے فلسطینیوں اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے فلسطینی قوم کی حمایت، فلسطینی مزاحمت، تحریک آزادی کی حمایت، اسرائیلی جرائم کی مذمت، امریکا، یورپ اور خطے کے صہیونیت نواز ممالک کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے عرب اور مسلمان ممالک پر فلسطینی قوم کی پشتیبانی کرنے اور قابض صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملین مارچ میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی، تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی، تہران میں فلسطینی سفیر صلاح الزواوی اور تہران میں اسلامی جہاد کے مندوب ناصر ابو شریف نے خطاب کیا۔
ملین مارچ سے خطاب میں حماس کے مندوب ڈاکٹر القدومی نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، فیلڈ میں فلسطینی مجاھدین کی پیش رفت، اسرائیلی ریات کے جرائم اور غزہ کے محاذ جنگ پر قابض صہیونی فوج کو دی جانے والی شکست کے بارے میں بریفنگ دی۔