فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور توپخانے سے شیلنگ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی علاقوں میں بجلی کی سروس معطل ہوگئی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح شہرکی مشرقی حدود میں بجلی کی مرکزی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں غزہ شہرمیں بجلی کا بدترین بریک ڈاون ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بجلی کی لائنوں کی مرمت کرنے والا عملہ بال بال بچا ہے۔