تونس نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی اور فلسطین کےدوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ فلسطینیوں کےقتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوںکے خلاف اسرائیلی بربریت رکوائی جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تونس کے وزیراعظم ھشام مشیشی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میںاسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں کھلم کھلا جارحیت اور وحشت وبربریت ہے۔تونس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
تونسی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہےکہ گذشتہ 9 روز سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 200 سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔