فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے سے جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں زراعت کے شعبے کو اب تک 17 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے
وزارت زراعت کی طرف سے اتوار کےروزجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے زراعت کے شعبے میں خسارہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے وحشیانہ بمباری شروع کررکھی ہے جس میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زرعی مراکز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔