فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کے خلاف امریکا میںبڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
گذشتہ روز امریکی شہر واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوںکے خلاف کارروائیوں، القدس میں فلسطینیوںکے مکانات پر قبضے اور غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے پرخاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینیوںکی حمایت اور امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرے میں مقامی امریکی شہریوںکے علاوہ مسلمان اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد، سول سوسائٹی کے کارکن اور انسانی حقوق کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔