پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی بمباری میں غزہ میں پولیس کے تمام دفاتر تباہ

جمعرات 13-مئی-2021

غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تین روز سے جاری بمباری کے نتیجے میں غزہ کے علاقے میں پولیس، پاسپورٹ سکٹر کے تمام دفاتر کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔

غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں غزہ شہر اور خان یونس شہروں کوخصوصی طور تباہ کن بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔ بمباری میں غزہ کی پٹی میں پولیس کے تمام مراکز تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی غزہ میں‌پولیس ہیڈ کواٹر اور اس سے ملحقہ کئی رہائشی عمارتوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ایاد البزم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دفاتر تباہ ہونے کے باوجود پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی