چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیل کے خلاف اب کھلی جنگ ہے: اسماعیل ھنیہ

جمعرات 13-مئی-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف ہماری جنگ زمان ومکان کی قید سے آزاد ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ دشمن کے خلاف اب کھلی جنگ لڑیں گے۔ ہمارے حوصلے بلند اور مزاحمتی قوتوں‌کے عزائم مضبوط اور ان کے بازو لمبےہیں۔ ہم ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک پریس بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ہمارے مجاھدین کو شہید کرکے ہماری طاقت کو کمزور کردے گا۔ ہمارے ایک شہید مجاھد کی جگہ ایک طویل قطار اس کی جگہ لینے کو تیار ہے۔ ہمارے مجاھدین فلسطین کی آزادی، حق واپسی اور نصرت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے القسام کے شہید کمانڈر باسم عیسیٰ‌کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باسمنے جہاد اور مزاحمت کے میدان میں اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے مراکش کے وزیراعظم سےٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی اور القس میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی