اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ایک برقی پیغام میں السلط اسپتال میں پیش آنے والے واقعے میں مریضوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے اس المناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اردن کے السلط سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے نتیجے میں کرونا کے 7 مریض دم توڑ گئے تھے۔
اسماعیل ھنیہ نے اس واقعے پر اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، اردنی حکومت، قوم اور فوت ہونے والے مریضوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔