چهارشنبه 30/آوریل/2025

وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں‌کے خلاف جرائم جاری

پیر 15-فروری-2021

یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے۔

یہودی آباد کاروں نے جوبی نابلس میں کفر قلیل کے مقام پر فلسطینی اراضی پر ایک خیمہ لگا دیا جب کہ وادی اردن میں فلسطینیوں کے پھل دار باغات میں گھس کر قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ اسی علاقے میں یہودی آباد کاروں نےایک فلسطینی شہری کی کار غصب کرلی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ نابلس میں کفر قلیل کے مقام پریہودی آباد کاروں نے فلسطینی اراضی پر خیمہ لگا کر اس پرقبضے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق یہ خیمہ ‘براکھا’ یہودی کالونی کی توسیع کےلیے لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نابلس میں براکھا نامی یہودی کالونی 1983 میں جنوبی نابلس میں ‘گوش امونیم’ نامی ایک یہودی گروپ نے قائم کی تھی۔

یہ کالونی سنہ 1982ء میں پہلے ایک فوجی چوکی کی شکل میں قائم کی گئی۔ اس کے بعد اس کی توسیع کے لیے کفر قلیل، بورین اور عراق بورین قصبوں کی اراضی بھی اس میں شامل کی گئی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں ایک مقامی شہری محمد ساطی دراغمہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے وادی اردن سے ان کی گاڑی چوری کرلی۔

مختصر لنک:

کاپی