اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے شمالی وادی اردن میں قائم’ مسکیوت’ یہودی کالونی میں توسیع کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضے اور اس پر کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور سیکیورٹی میں مسکیوت یہودی کالونی میں توسیع کے لیے فلسطینی شہریوں کی اراضی پر کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دراغمہ نے بتایا کہ مسکیوت یہودی کالونی میں توسیع کے لیے بڑے پیمانے پر بھاری مشینری کی مدد سے کھدائیاں جاری ہیں۔ یہ کھدائیاں ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب دوسری طرف وادی اردن میں وسیع پیمانے پر آباد کاری کے منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔
عارف دراغمہ نے بتایا کہ وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کو فلسطینی اراضی ہتھیانے اور اپنی مرضی کے مطابق وہاں پر تعمیرات کی اجازت دی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج نے وای اردن میں فلسطینی اراضی میں 11 ہزار دونم رقبے کا سرقہ کیا۔