جمعه 15/نوامبر/2024

قطر کی غزہ کے لیے 30 کروڑ 60 لاکھ کا امدادی پیکج، ھنیہ کا اظہار تشکر

پیر 1-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کے اعلان پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی طرف سے غزہ کے محصورین کے لیے امداد کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ قطری ‌حکومت فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنے اصولی اور دیرینہ موقف پر قائم ہے۔

پریس کو جاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا ان کی جماعت امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے سال 2021ء کے دوران تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کی طرف سے امداد غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے حوالے قطر کے دیرینہ موقف کے دوام اور تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ امداد فلسطینی اور قطری اقوام کے درمیان محبت کے گہرے رشتے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

ٌخیال رہے کہ امیر قطر نے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم ماہانہ بنیادوں پر نقد کی شکل میں ادا کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی