اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰکیا ہے کہ کل منگل کی شام کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا جو ‘ناحل عوز’ کے مقام پر ایک کھلے میدان میں جا گرا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کی شناخت کرلی گئی ہے۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاہم یہ راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا ہے جس سے کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر اسرائیلی اخبار’معاریو’ کے عسکری نامہ نگار تال لیو رام نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ غزہ کے قریب ایک یہودی کالونی میں گرا ہے تاہم اس موقعے پر کسی قسم کے خطرے کے سائرن نہیں بجائے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔