جمعه 15/نوامبر/2024

منظم صہیونی قاتل گینگ کے قاتلہ حملے، چار فلسطینی شدید زخمی

اتوار 3-جنوری-2021

قابض صہیونی ریاست کی سرپرستی میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منظم قاتل صہیونی گینگ کی دہشت گردی جاری ہے۔ گذشتہ روز شمالی فلسطین میں قاتل گینگ کے قاتلانہ حملوں میں مزید چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرابہ کے مقام پر صہیونیوں نے دو حقیقی بہنوں کو گولیاں ماریں۔ دونوں اس وقت ایک کار میں جا رہی تھیں۔ گولیاں لگنے سے دونوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔  زخمی ہونے والی لڑکیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

ادھر طمرہ کے مقام پر 20 سالہ ایک فلسطینی شہری کو نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ایک گولی اس کے دھڑ میں لگی ہے۔

ایک اور فلسطینی کو رھط شہر میں نامعلوم قاتل گینگ نے گولیاں مارکر زخمی کردیا۔ اسے بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی