اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ان کے بھتیجے کی کویڈ 19 وبا کے نتیجے میں وفات پر تعزیت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے ایک برقی پیغام میں ترک صدر سے ان کے بھتیجے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ترکی اور پوری دنیا جلد اس عالمی وبا سے نجات پا لیںگے۔