فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منظم انداز میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ روز جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں نامعلوم قاتل گینگ نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔
ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس کا ایک یہودی آباد کار کےساتھ جھگڑا ہوا۔
رھط کے مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 سالہ فلسطینی نوجوان یوسف محروس ابو ستہ کوگولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ اسے بئر سبع کے ‘سوروکا’ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی نوجوان کو ایک ایسے وقت میں گولیاں ماری گئیں جب اس کی شادی طے تھی اور آئندہ چند روز میں اس کی شادی ہونے والی تھی۔
خیال رہےکہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ رواں سال کے دوران نامعلوم قاتل گینگ کے حملوں میں 17 خواتین سمیت 90 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔