جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کا فلسطینی مصالحت میں معاونت جاری رکھنے کا عزم، حماس کا خیر مقدم

بدھ 2-دسمبر-2020

مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے عمل میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے مصری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ترجمان طاہر نونو نے کہا کہ حماس مصر کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں میں معاونت کا خیر مقدم کرتی ہے۔

طاہر نونوکا کہنا تھا کہ حماس نے ماضی اور حاضر میں مصر کی مصالحتی کوششوں کا مثبت جواب دیا اور کے فلسطینی دھڑوں میں تفریق ختم کرنے اور قومی سیاسی شراکت کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر السیسی قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل پہلی ترجیح ہے۔

صدر السیسی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت فلسطینی دھڑوں میں مصالحت میں معاونت کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی