جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکومت کا یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کا اعلان

جمعہ 27-نومبر-2020

اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کے ہائوسنگ کے وزیر ‘زاحی ہنگبی’ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا میں صدر ٹرمپ کی سبکدوشی سے پہلے پہلے غرب اردن اور القدس کی غیرقانونی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودیوں کی طرف سے انفرادی طوعر پر حکومت کی منظوری کے بغیر 70 کالونیاں قائم کر رکھی ہیں۔ انہیں سرکاری طورپر آئینی قراردینے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری طرف غرب اردن کی یہودی کالونسل نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو جلد از جلد آئینی تحفظ دینے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی