فلسطین اتھارٹی کی حکومت کے فیصلے کے مطابق مغربی کنارے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے جمعہ کی صبح سے 48 گھنٹوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزارت داخلہ کے ترجمان غسان نمر نے بتایا کہ موجودہ ہفتہ کے دوران شہریوں میں انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کرنے کے بعد کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حکومتی منصوبے کے تحت یہ لاک ڈاؤن اتوار کی صبح تک جاری رہے گا۔
نمر نے وضاحت کی کہ لاک ڈاؤن میں زندگی کے تمام پہلو شامل ہیں اور صرف بیکریوں اور فارمیسیوں کو ہی کھولنے کی اجازت ہوگی۔ گلیوں میں نقل مکانی پر پابندی ہوگی جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔ شہر کی گلیوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گشت کریں گیں اور کچھ شہروں کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں بھی لگاءی جاءیں گی۔
انہوں نے شہریوں سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ۔
می الکیلہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متعلق مختصر رپورٹ میں بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تین ، مغربی کنارے میں 9 ، اور غزہ کی پٹی میں 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا وائرس کے 140 نئے کیسز ، مغربی کنارے میں ،1101 اور غزہ کی پٹی میں 656 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔