قابض صہیونی حکام نے جمعرات کے روز فلسطینی اسیر ماھر الاخرس کو رہا کر دیا جو بغیر کسی جرم اور مقدمے کے اپنی انتظامی حراست کے خلاف 104 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے۔
الاخرس نے اپنی رہاءی کے موقع پر کہا کہ فلسطینی عوام کو اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ دنیا انکے اوپر ہونے والے ظلم کو روکے گی بلکہ انہیں اپنا دفاع خود کرنا چاہیے۔
104 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد میں نے وقار کے ساتھ اور بغیر کسی رسواءی کے میں نے اپنی آزادی دوبارہ حاصل کی ۔
آزادی کے بعد اخرس کو طبی دیکھ بھال کے لیے نابلس میں النجاح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اپنی سزا پوری کرکے رہا ہوے والے سابق اسیر نے 6 نومبر کو بھوک ہڑتال معطل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان اس کے بعد کیا جب اسرائیلیوں نے اسکی انتظامی نظربندی میں توسیع نہ کرنے کا کہا ۔