جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں

ہفتہ 14-نومبر-2020

مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج  کے مابین جھرپیں پھوٹ پڑیں۔
الخلیل میں شہر کے وسط میں واقع باب الزویہ کے علاقے میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کے گولے اور صوتی دستی بم پھینکے اور ربڑکے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برساءیں۔
قلقیلیہ شہر کے شمالی داخلی دروازے پر  فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جنھوں نے فلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کیا اور اس کے دوران شہریوں کے گھروں پر صوتی بم اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قلقیلیہ کے علاقے کفر قدوم میں صہیونی فوجیوں کی کارواءیوں کے  دوران دھات کی گولیوں سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے اور درجنوں افراد کو سانس کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شرکاء نے عوامی مزاحمت میں اضافہ  کرتے ہوئے حب الوطنی کے نعرے لگائے۔
اس گاؤں میں حال ہی میں قابض صہیونی فوجیوں کے چھاپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن شہری اپنے مقاصد کے حاصل ہونے تک ہفتہ وار مارچ کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
نابلس کے مشرق میں بیت دجن گاؤں میں آبادکاری کی مذمت کرنے والے مارچ پر حملہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران جمعہ کی سہ پہر کئی فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ محاذ آرائی قابض صہیونی فوجیوں  کے شہریوں کی زمینوں پر بنائے گئے آبادکاری کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے بیت دجن قصبے کے ہفتہ وار مارچ کے خاتمے کے بعد شروع ہوگئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی