اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے دوران ریسکیو خدمات اور متاثرہ شہریوں کی مدد کرنے پر ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو جحیشہ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ازمیر میں موجود فلسطینی ابو جحیشہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور اس کی زلزلے سے متاثرہ شہریوں کی مدد پر اس کی خدمات کو سراہا۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ محمد جحیشہ نے ترکی میں قیام کے دوران ترک فلسطینی بھائی چارے کی عملی مثال پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم بیرون ملک جہاں کہیں بھی موجود ہے وہ انسانی ہمدردی ، قربانی، وفاداری اور مروت کا عمدہ نمونہ پیش کر رہے ہیں۔