جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی نہیں‌جانتے کہ ان کا واسطہ کس قوم سے پڑا ہے: ایردوآن

منگل 27-اکتوبر-2020

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کی طرف سے روس کے فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ کے ترکی میں ‌تجربات پر تشویش کو مسترد کر دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی دھمکیوں ‌کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہم امریکا کو چیلنج کرتے ہیں کہ روس سے خریدا گیا ‘ایس 400’ دفاعی نظام ملک کےدفاع کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں‌ نے کہا کہ امریکیوں ‌کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ‌ہوسکا کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے۔
 
ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے چند سال قبل ترکی کو ڈرون طیاروں کی فراہمی میں ٹال مٹول کی مگر ہم نے خود ایسے ہی ڈرون طیارے بنا لیے۔

انہوں‌نے امریکا کی طرف سے پابندیوں کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں‌’ایف 35′ طیاروں کی فراہمی بند کی۔ ہم تمہارے اس اقدام کو تسلیم نہیں کرتے۔ ترکی کوئی قبائلی ریاست نہیں بلکہ ترکی ہے اورتم آج تک ترک قوم کو نہیں جان پائے۔

مختصر لنک:

کاپی