شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈالا جا رہا ہے

پیر 19-اکتوبر-2020

قابض صہیونی حکام نے جیلوں میں دوران حراست مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کو تنہائی میں ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 قیدیوں میں سے بعض کو قید تنہائی میں‌ڈال دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے نفسیاتی دبائو ڈالا جاسکے۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام اور اسیران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد عوامی محاذ کے 60 اسیران نے قید تنہائی میں ڈالے گئے قیدیوں اور بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

عوامی محاذ نے اسیر وائل الجاغوب اور دیگر اسیران کی قید تنہائی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اسیران نے 85 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی