فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 110 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1695 افراد کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 110 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غزہ میں کرونا کے مزید 95 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2522 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 4285 ہے۔ 1737 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ 26 مریض وفات پا گئے۔