اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بزرگ رہ نما عبدالخالق النتشہ کو عوفر جیل سے جزیرہ نما النقب کی جیل منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 62 سالہ النتشہ کو اسرائیلی فوج نے 8 ستمبر 2020ء کو حراست میں لینے کے بعد انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔
گذشتہ روز انہیں عوفر جیل سے النقب جیل میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں کرونا کی آڑ میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالخالق النتشہ کو صہیونی فوج نے پانچ ماہ قبل رہا کیا تھا۔ وہ مجموعی طورپر 20 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان میں 10 سال کی مسلسل قید بھی شامل ہے۔