اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے تیونس کی ایک سرکردہ سماجی کارکن اور فلسطینیوں کے حقوق کی علم بردار حلیمہ معالج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں حلیمہ معالج کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ایک تعزیتی بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ تیونس اور فلسطینی قوم آج اپنی ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئی۔ وہ شہدا، زخمیوں اور اسیران کے خاندانوں کے لیے خیر کے دروازوں میں ایک دروازہ تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حلیمہ معالج کی زندگی کا ایک طویل وقت فلسطینی قوم کے حقوق کی جہدو جید میں گذرا۔ وہ ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی رہیں اور ہر فورم پر مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی۔
خیال رہے کہ تیونس کی جہد کارہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی علم بردار خاتون رہ نما گذشتہ روز گذشتہ روز کرونا کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔