جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا فتح کے ساتھ جاری مذاکرات منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

ہفتہ 26-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تحریک فتح کے ساتھ ترکی کی میزبانی میں‌ جاری مصالحتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور فتح کی قیادت کے ترکی میں مزید مذاکرات ہوں‌گے اور دونوں‌جماعتیں قومی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے اور اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس اور فتح‌ کے درمیان مصالحت کے بعد تمام فلسطینی قوتوں کے درمیان جامع مصالحت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا  کہ اس وقت قومی مفاہمت اور مصالحت حماس اور فتح کے مذاکرات کے ایجنڈے کا مرکزی موضوع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے اوائل میں لبنان میں ہونے والی کل جماعتی فلسطین کانفرنس میں طے شدہ امور کو آگے بڑھانے کے لیے تمام فلسطینی دھڑے پرعزم ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اس وقت قضیہ فلسطین خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔ ایسے میں فلسطینی قوم کے نمائندہ طبقات کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ہم فلسطینی قوم کے نصب العین کے دفاع کے لیے مل کرآگے بڑھیں گے۔ تمام فلسطینی اداروں کو متحد  کیا جائے گا۔ غزہ اور غرب اردن میں الگ الگ فلسطینی انتظامیہ کے بجائے ایک ہی انتظامی سیٹ اپ کے تحت لایا جائے گا۔

انہوں نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے ترکی کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی اور کہا کہ فلسطینی قوم کو نہ صرف خود اپنی صفوں میں یکجہتی کی ضرورت ہے بلکہ ہم علاقائی اور عالمیہ سطح پر ایک نئے اتحاد کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی