چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے بزرگ رہ نما کے کرونا سے انتقال پراسماعیل ھنیہ کا اظہار افسوس

جمعہ 18-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے بزرگ رہ نما الشیخ احمد نمر ابو عرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ ابو عرہ کی وفات سے عرب اور مسلمان ممالک ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئے ہیں۔ وہ حماس کے ایک ستون اور بہادر فلسطینی رہ نما تھے۔ 

بیان میں کہاگیا ہے کہ کرونا سے وفات پانے والے الشیخ ابو عرہ نے پوری زندگی صہیونی ریاست کے جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرتے گذاری۔ وہ ایک داعی، مجاھد اور قابض دشمن کے خلاف ہر محاذ پر لڑنےوالے بہادر رہ نما تھے جنہوں نے جلاوطنی اور اسیری سمیت دشمن کےکئی دوسرے مظالم برداشت کیے۔

خیال رہے کہ حماس رہ نما الشیخ ابو عرہ حال ہی میں کرونا کے نتیجے میں انتقال کرگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی