قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح سویرے چھاپوں اور گرفتاریوں کی کاروائیوں کا آغاز کیا۔
بیت لحم میں قابض صہیونی فوجیوں نے مختلف علاقوں سے پانچ شہریوں کو انکے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کے بعد گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں نے مراد جهاد طقاتق کو أم سلمونة گاؤں سے ، معتز الشیخ ، اور مهند الشيخ کو مرح رباح گاؤں میں انکے خاندانی گھروں پر ہلہ بولنے اور تلاشی لینے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے مشرق میں بیت ساحور شہر میں وادی ابو فریحہ پر حملہ کیا ، اور شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور دو شہریوں کو گرفتار کیا۔
اسیران کی سوسائٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جینن میں سيلة الظهر پر حملہ کیا اور میئر ، أسعد أمين حنتولي اور رہائی پانے والے قیدی ، فهد زعرور کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں کی مغربی کنارے میں گرفتار کی کاروائیوں کا آغاز
بدھ 16-ستمبر-2020
مختصر لنک: