یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی دھڑوں میں اختلافات کےخاتمے کےلیے مخلوط قومی حکومت تشکیل دی جاے

پیر 7-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ ملک میں موجود تمام فلسطینی قوتوں پر مشتمل متحدہ حکومت تشکیل دی جائے تاکہ فلسطینی قوتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

فلسطین کے سرکاری ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں‌نے کہا کہ غرب اردن اور غزہ ک پٹی میں دو الگ الگ حکومتوں کے بجائے ایک حکومت تشکیل دی جائے۔ مخلوط حکومت تمام فلسطینی قوتوں کے درمیان پائے جانےوالے اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں‌نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داریوں میں فلسطینیوں میں اتحاد، فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں وحدت اور اس کے ساتھ ساتھ پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے لیے ماحول ساز گار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی حکومت کی ایک اہم ذمہ داری غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں‌کا خاتمہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اس وقت نازک اور پیچیدہ دور سے گذر رہی ہے۔ ایسے میں فلسطینی دھڑوں میں اتفاق اور اتحاد ناگزیر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی