چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیل کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھیں‌گے: حماس، حزب اللہ

اتوار 6-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم’حزب للہ’ سے  سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بیروت کے دورے پرآئے حماس کے وفد نے حزب اللہ کے سربراہ اسے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے موقعے پر حماس کے نائب صدر صالح العاروری اور دیگر رہ نما بھی موجود تھے۔
نامہ نگار کے مطابق حسن نصراللہ اور اسماعیل ھنیہ نے ملاقات میں قابض صہیونی ریاست کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں رہ نمائوں‌نے قابض اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور استعماری عزائم کے خلاف مل کرجدو جہد کرنے اور ہرمحاذ پر صہیونی دشمن کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات میں فلسطین اور لبنان کی موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال، خطے کو درپیش خطرات، عرب ممالک کی طرف سے اسرئیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی اعلانیہ اور خفیہ مہمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے امریکا کی سنچری ڈیل  اور خلیجی ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو قضیہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے خطرناک پیش رفت قراردیتے ہوئے حماس اور حزب اللہ کی قیادت نے عرب ممالک کی اسرائیل سے دوستی کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ جمعرات کو ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیروت کا دورہ شروع کیا ہے۔ اس دورے کے دوران وہ لبنان کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی