جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام نے غزہ میں اشیاء کے داخلے پر پابندی عاءد کر دی

پیر 24-اگست-2020

ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ قابض اسرائیلی  اتھارٹی  نے اتوار کے روز فیصلہ کیا  کہ  خوراک اور طبی سامان کے علاوہ الکرامہ سرحدی کراسنگ کے ذریعے غزہ میں ہر قسم کے سامان کے داخلے پر پابندی عائد کرے گی۔

عہدیدارنے خبررساں ایجنسی اناضول کو بتایا کہ نجی سیکٹر کی کمپنیوں کو اسراءیلی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے ، صہیونی حکام نے غزہ میں تعمیراتی سامان اور ایندھن کی فراہمی کے داخلے کو روک رکھا ہے اور اس کے سمندر پر بندش مسلط کررہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی