قابض صہیونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار کر لیے اور اشک آور گیس کی وجہ سے درجنوں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے طولکرم، بیت لحم، رام اللہ اور الخلیل سے 9 فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا جسمیں اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
انہی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے اسیران کے گھروں کی تلاشی لی اور ان میں توڑ پھوڑ کی۔
اسی دوران جنین میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہریوں کو صہیونی فوجیوں کی طرف سے بڑی تعداد میں پھنکی گئی اشک آور گیس کی وجہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ان تمام لوگوں کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی اور کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔