جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی قیادت کا بیروت میں کیوبا کے سفارخانے کا دورہ،سفیر سے ملاقات

جمعرات 16-جولائی-2020

لبنان میں موجود اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)ٰ کی نمائندہ قیادت پر مشتمل ایک وفد نے گذشتہ روز بیروت میں کیوبا کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیوبا کے سفیر الیکذنڈر موراگا سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کیوبا کے سفارت خانے کے دورے کے موقعے پر حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی نے کی۔

حماس کے وفد اور کیوبا کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حماس کی طرف سے کیوبا کی قیادت اور قوم کے لیے امن اور خوشحالی کا پیغام پہنچایا۔

حماس کے وفد اور کیوبا کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص فلسطینی علاقے پراسرائیل کی خود مختاری کے مصوبے، فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع، فلسطینی تحریک آزادی کے لیے مزاحمتی قوتوں کی کوششوں اور امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ سازشی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احمد عبدالھادی نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش معاشی، سماجی اورانسانی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور دیگر فلسطینی قوتیں لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں امن وامان کےقیام کی خواہاں ہیں اور برادر ملک لبنان میں کسی قسم کی بدامنی اور تخریب کاری نہیں چاہتیں۔

مختصر لنک:

کاپی