جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں اسرائیلی توسیع پسندی کے خلاف نابلس میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 11-جولائی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر گذشتہ روز فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے عصیرہ قصبے میں نکالی جانےوالی فلسطینی ریلی پر ربڑی کی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ قابض فوج نے ایک فلسطینی شہری یزن یاسین کو مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں پکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے اور فلسطینی اراضی کے الحاق کے نام نہاد منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

عصیرہ قصبے کے فلسطینی میئر حازم یاسین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے جبل عیبال کی چوٹی پر فلسطینیوں کی نجلی ملکیتی اراضی پر ایک شیلٹر قائم کر کے فلسطینیوں کو اس طرف جانے سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی