اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینی شہریوں نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والوں میں الدھیشہ کیمپ کے عدی شحادہ، القدس میں صوریف قصبے کے فادی غنیمات اور جنین پناہ گزین کیمپ میں محمود السعدی شامل ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق شحادہ 18 دن سے، فادی غنیمات 17 روز اور محمود السعدی بھی سترہ دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئےہیں۔
اسیر شحادہ کو اسرائیلی فوج نے 21 نومبر 2019ء کو حراست میں لیا تھا۔ شحادہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔
چالیس سالہ اسیر فادی غنیمات 28 ستمبر 2019ء کو حراست میں لیا گیا۔ جب کہ اسیر السعدی کو 20 مئی 2020ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔