جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارا: تصادم کےدوران درجنوں افراد کو سانس لینےمیں دشواری کاسامنا

جمعہ 10-جولائی-2020

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف) نے  بڑی تعداد اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے درجنوں فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑآ ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل شہر اور رام اللہ میں کفرنعمہ گاؤں میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں  کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوجیوں  نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے گولے، اور ربڑ کے خول میں لپٹی ہوئی دھات کی گولیاں برسائیں۔ درجنوں افراد کو اشک آور گیس  کی وجہ سے  سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک اور اسرائیل کے فلسطینی سرزمین کے بڑے علاقوں کو منسلک کرنے کے منصوبے کی وجہ سے ک

 

مختصر لنک:

کاپی