فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کی پہلی شش ماہی میں 532 سرحدی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔
المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے سنہ 1948ء اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پانچ سو بتیس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کی سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ میں کسانوں کی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔