جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مجاھد کو اسرائیلی عدالت سے چار بارعمرقید کی سزا فخر ہے: حماس

جمعہ 26-جون-2020

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک نام نہاد فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی مجاھد عاصم البرغوثی کو دی گئی قید کی سزا پرفخر ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی اور غاصب دشمن کے خلاف مزاحمت میں برسوں کی قید کوئی قیمت نہیں۔ مجاھد عاصم البرغوثی کو  ملک وقوم کی آزادی کے لیے لڑنے کی پاداش میں چار بار قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے مجاھد عاصم البرغوثی کے خاندان کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں عاصم کو دی گئی سزا پر مبارک  باد پیش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو عاصم جیسے بہادر اور جانثار بیٹوں پر بجا طور پرفخر ہے۔

بیان میں مہا گیا ہے کہ اسیر عاصم البرغوثی کا پورا خاندان مزاحمت کے میدان میں قربانیاں دینے کی پاداش میں  صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید کاٹ رہا ہے۔عاصم کے چچا نائل البرغوثی 40 سال سے صہیونی دشمن کی قید میں ہیں جب کہ ان کے والد ابو عاصف البرغوثی بھی 30 سال تک صہیونی دشمن کی قید میں رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے رام اللہ سے تعلق رکھنے والے القسام بریگیڈ کے کارکن عاصم البرغوثی کو دو یہودی فوجیوں اور ایک سول آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں چار بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی