اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ پروگرام کے خلاف مدد کریں۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ عرب ممالک اور مسلمان ممالک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ارض فلسطین، مقدسات اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دیا جائے۔
اسماعیل ھنیہ نے عرب اور مسلمان تنظیموں کی قیادت کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ارض فلسطین، مقدسات اور تاریخ کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول اور مقدسات کے دفاع کے لیے صہیونی دشمن کے زوال تک جاری اپنی جدود جہد جاری رکھے گی۔
اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی 120 تنظیموں، ان کے سربراہان اور دیگر رہ نمائوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ اس مکتوب میں انہوں نے مسلمان اور عرب تنظیموں کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی قوم کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اجتماعی مسئلہ ہے۔