قطر کے سرکاری فلاحی ادارے کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے ذریعے ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کی خوراک کا عطیہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اونروا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے فلسطینی پناہ گزینوں اور دیگر ضرورت مند شہریوں کی مدد کے لیے قطر کی طرف سے ڈیڑھ ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے غزہ کے محصورین کے لیے خوراک اور اجناس حاصل کی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کے طورپر رہنے والے لاکھوں فلسطینیوں کی خوراک کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ قطر کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں اور غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود کے لیے پہلے بھی امداد فراہم کی جاتی رہی ہے۔