فلسطین کی خاتون وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہےکہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزید8 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق می کیلہ کا کہنا ہے کہ الخلیل میں کرونا کے مریضوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ الخلیل میں سامنے آنے والے تمام کیسز ایک اسرائیلی بس ڈرائیور سے میل جول کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔
می کیلہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔
ادھر فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق کویت میں ایک فلسطینی شہری کرونا کا شکار ہونے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔
کوت میں کرونا سے فوت ہونےوالوں میں 49 سالہ انجینیر عمار احمد ابو ناصر اور 62 سالہ محمد خلیل الفرا شامل ہیں۔ بیرون ملک کرونا سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔