چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے:رکن پارلیمنٹ

اتوار 7-جون-2020

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن انور الزبون نے کہا ہے کہ امریکا قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کے مجرمانہ منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے سنچری ڈیل کا منصوبہ اور اسرائیل کی حمایت پر مبنی قراردادیں قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔

الزبون کا مزید کہنا تھا کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری اور اس کے پیچھے امریکا کی کھلی حمایت فلسطینی قوم کے ہزاروں دونم رقبے کو طاقت کے ذریعے چھین کر غاصب کے حوالے کرنے میں مدد کے مترادف ہے۔

فلسطینی رکن پارلیمںٹ کا کہنا تھا کہ غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کے بعد وادی اردن میں شہریوں کی نجی املاک اور اراضی پر بھی صہیونی دست درازی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوتیں فروعی اور جزوی اختلافات بھلا کرقضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے اپنی توانائیاں ایک کردیں۔

مختصر لنک:

کاپی