جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال 24 ویں روز میں جاری

بدھ 3-جون-2020

اسرائیلی جیل میں قید 47 سالہ سامی جنازرہ انتظامی قید کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سامی جنازرہ کو ستمبر 2019ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔ وہ مسلسل 24 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق سامی جنازرہ بائیس دن سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنازرہ کو بھوک ہڑتال کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد جزرہ نما النقب کی جیل سے ایلا اسپتال منتقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ سامی جنازرہ سنہ 1991ء کے بعد مختلف اوقات میں سات سال قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2016ء کے بعد انہیں تین بارانتظامی قید میں رکھا گیا

اسیرجنازہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے فراس کی عمر 17، محمود درویش کی 13 اور ماریا کی 9 سال ہے جبکہ ان کی اہلیہ اس وقت بھی چوتھے بچے کے لیے امید سے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی