پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈائون مہم

منگل 2-جون-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران فلسطینی ارکان اسمبلی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی۔ اس مہم کے دوران سابق اسیران ، اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) رہ نمائوں اور طلبا سمیت درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے سابق اسیر اور رکن اسمبلی الشیخ خالد سلیمان، سابق اسیر فتحی العتوم، محمد النبھان، سابق اسیر عماد جمال ابو الھیجا اور محمد عزمی نشرتی کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے احمد نشرتی کی گرفتاری سے قبل جنین کیمپ میں نہتے شیہریوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

نابلس میں تلاشی کے دوران تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے عبدالرحمان ایوب عصیدہ، وکرم عیسیٰ دائود، لوئی تیسیر دویکات، رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر سے خلدون البرغوثی، بیت ریما سے قصی عمر خراز کو حراست میں لے لیا۔

سلفیت میں تلاشی کے دوران نوجوان خلیل فوعاد ابو یعقوب، علی محمود القاق اور القدس سے بھی متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی