اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس۔ نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کےغاصبانہ قبضے اور توسیع پسندی کے اقدمات پر اٹلی کے اصولی موقف کی تحسین کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اطالوی حکومت، 70 ارکان پارلیمنٹ، وزرا اور دیگر حکومتی اور سیاسی شخصیات کا فلسطین میں یہودی آباد کاری سے متعلق بیان قابل تحسین ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور توسیع پسندی کے عزائم کی مخالفت کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیل سے الحاق پرامریکی حکومت کی حمایت شرمناک ہے۔ دوسری طرف عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کی اٹلی کے 70 ارکان پالیمنٹ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے قبضے اورفلسطینی علاقوں کے الحاق کے حوالے سے تل ابیب کے موقف کی مخالفت کریں۔